38.8 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم شہباز شریف کاجیدصحافی ممتاز احمد طاہر کے انتقال پر اظہار تعزیت

وزیراعظم شہباز شریف کاجیدصحافی ممتاز احمد طاہر کے انتقال پر اظہار تعزیت

- Advertisement -

اسلام آباد۔30مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جیدصحافی ممتاز احمد طاہر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مرحوم کی شعبہ صحافت کیلئے گراں قدر خدمات ہیں۔

پچھلے 50 سال سے خصوصا ًعلاقائی اخبارات کے فروغ اور استحکام کیلئے کام کرنے والی شخصیت کا اس دار فانی سے کوچ کر جانا ریجنل میڈیا کیلئے ایک خلا پیدا کرگیا ہے۔انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=357808

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں