اسلام آباد۔20اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کامیاب ٹیسٹ رن کے بعد آئین پاکستان 1973 کی ’’موبائل ایپ‘‘ کا پی ٹی وی میں منعقدہ تقریب میں آج دن 11 بجے اجراء کریں گے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس ایپ کا مقصد عوام بالخصوص نوجوانوں کو آئین کے بارے میں شعور، آگاہی اور رسائی دینا ہے تاکہ اپنے حقوق اورآئین کی اہمیت جانیں،میرا آئین میرے حقوق کا ضامن۔