26 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومتازہ ترینوزیراعظم شہباز شریف کاپیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کے انتقال...

وزیراعظم شہباز شریف کاپیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کے انتقال پر اظہار افسوس

- Advertisement -

اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور بانی رکن تاج حیدر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے تاج حیدر کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاج حیدر کی وفات سے پاکستان پیپلز پارٹی اہم سیاسی رہنماء سے محروم ہوگئی ۔ وزیر اعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579695

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں