وزیراعظم شہباز شریف کی بھارت کے خلاف اپنے پہلے میچ میں مقابلہ کو سراہتے ہوئے ٹیم کی تحسین

228

اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے بھارت کے خلاف اپنے پہلے میچ میں مقابلہ کو سراہتے ہوئے ٹیم کی تحسین کی۔

اتوار کو اعصاب شکن مقابلہ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو شاندار کاوش قرار دیتے ہوئے انہوں نے ”ٹیم پاکستان گریٹ گیم ” کا ٹویٹ کیا۔ واضح رہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں آخری گیند پر میچ کا فیصلہ ہوا ۔