اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ملک میں بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ پر اعلی سطح کا ہنگامی اجلاس جاری ہے۔
وزیراعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کو بجلی کی پیدوار، ترسیل اور کھپت کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ کے سدباب کیلئے جامع حکمت عملی کیلئے مربوط منصوبہ بندی پر بھی آگاہ کیا جائے گا۔اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب،
شاید خاقان عباسی اور متعلقہ اعلی افسران شریک ہیں۔