وزیراعظم شہباز شریف کی ضلع ژوب میں پاک۔افغان سرحد پر فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کی ستائش

116
Prime Minister Shahbaz Sharif

لاہور ۔19جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع ژوب میں پاک۔افغان سرحد پر فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے،دہشت گرد سرحد پار سے پاکستان داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کارروائی میں5 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج سرحدوں کی حفاظت کے لئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں ۔