وزیراعظم شہباز شریف کی پنجابی ثقافت کے دن پر اہل پنجاب کو مبارکباد

297

اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پنجابی ثقافت کے دن پر اہل پنجاب کو مبارکباد دی ہے۔

منگل کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نےکہا کہ ‏سرسبز لہلہاتے کھیتوں کی سرزمین پنجاب کےباسیوں کوپنجابی ثقافت کا دن بہت مبارک ہو۔ صحرائے چولستان، سرزمینِ اولیا ملتان، گوجرانوالہ کےپہلوانوں، فیصل آباد کےباذوق لوگوں، پوٹھوہار کےچاک و چوبند بہادرجوانوں اور زندہ دلانِ لاہور کےبغیر پاکستان کےوفاق کی قوسِ قزح کی خوبصورتی نا مکمل ہے۔