وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ریڈیو پاکستان کے پنشنرز کو ادائیگیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا

66

اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ریڈیو پاکستان کے پنشنرز کو ادائیگیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، پنشن کی ادائیگی کے لئے نیشنل بینک اور حبیب بینک کی شاخیں  جمعہ کو کھلی رہیں گی،

وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق پنشن کی ادائیگی وزیراعظم کاعید الاضحی پر ریڈیو کے پینشنرز کے لئے بڑا تحفہ ہے،وزیراعظم نے ریڈیو پاکستان کے پینشنرز کو عید کے دن سے پہلے ادائیگیوں کی ہدایت کی تھی جس کے بعد ریڈیو پاکستان کے پینشنرز کو ادائیگیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ،

وزیراعظم کے خصوصی حکم پر نیشنل بینک اور حبیب بینک کی شاخیں آج ( جمعہ ) کو کھلی رہیں گی۔ ریڈیو پاکستان کے پینشنرز کی ادائیگیوں کا معاملہ طویل عرصے سے التوا کا شکار تھا