وزیراعظم شہبازشریف متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ خلیفہ بن زید النیہان کی وفات پر تعزیت کے لئے صدارتی محل پہنچ گئے

197
ہم میثاق معیشت پر اتفاق رائے کیلئے تمام متعلقہ سیاسی فریقوں سے مشاورت کا آغاز کررہے ہیں،وزیراعظم شہبازشریف

دبئی ۔15مئی (اے پی پی):وزیراعظم شہبازشریف متحدہ عرب امارات یو اے ای کے صدرشیخ خلیفہ بن زید النیہان کی وفات پر تعزیت کے لئے صدارتی محل پہنچ گئے۔وزیراعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف لندن سے واپسی پر گزشتہ شب متحدہ عرب امارات پہنچے تھے،وزیراعظم شہبازشریف یو اے ای کے نومنتخب صدر شیخ محمد بن زید النیہان سے مرحوم صدر کی وفات پر تعزیت کریں گے۔