18.2 C
Islamabad
ہفتہ, فروری 22, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم شہبازشریف کاملتان میں مفت آٹےکی تقسیم کےمرکز کا اچانک دورہ،مفت آٹا...

وزیراعظم شہبازشریف کاملتان میں مفت آٹےکی تقسیم کےمرکز کا اچانک دورہ،مفت آٹا لینے کیلئے آنے والوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

- Advertisement -

اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مفت آٹا لینے کے لئے آنے والے شہریوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اتوار کوملتان میں مفت آٹے کی تقسیم کے مقام سپورٹس گراونڈ کا اچانک دورہ کیا۔وزیراعظم نے شہریوں سے آٹے کی فراہمی میں مشکلات اورمفت آٹا سنٹر پردی جانے والی سہولیات بارے دریافت کیا۔وزیر اعظم نے مفت آٹا تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا اورشاندار انتظامات پرضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کوسراہا۔

- Advertisement -

وزیراعظم مفت آٹاسنٹرپرخصوصی افراد کے لیے قائم ڈیسک پربھی گئے۔خصوصی افراد نے مفت آٹا فراہمی پروزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے عوامی شکایات کے فوری ازالے کیلئے مقامی انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مفت آٹا لینے کے لئے آنے والے شہریوں کو ہرممکن سہولت فراہم کی جائے،خصوصا عمررسیدہ،سپیشل افراد اورخواتین کاخاص خیال رکھا جائے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ رمضان المبارک میں شہریوں کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔اس موقع پرچیف سیکریٹری زاہد اختر زمان، کمشنر ملتان عامر خٹک اور ریجنل پولیس آفیسر سہیل احمد بھی موجود تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=357224

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں