وزیراعظم شہبازشریف کا گوجرانوالہ میں ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

55

اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف نے گوجرانوالہ میں ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کااظہارکیاہے ۔

جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ خواتین سمیت جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور افسوس کرتے ہیں ۔ ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لئے پنجاب حکومت کو اصلاحات کی ہدایت کرتا ہوں ۔ بہتر سڑکوں کی تعمیر اور انتظامی اقدامات سے حادثات کو کم کرنے کے پروگرام پر عمل کریں گے ۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام ، اہل خانہ کو صبرجمیل دے ۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔