وزیراعظم شہبازشریف کی بارکھان کے علاقے رکھنی بازار میں دھماکے کی مذمت

184

اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف نے بارکھان کے علاقے رکھنی بازار میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعلی اور آئی جی پولیس بلوچستان سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ اور افسوس اور اہل خانہ سے ہمدردی اظہار کیا۔وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد سزا سے بچ نہیں سکیں گے،ناحق خون بہانے والوں کو عبرت کی مثال بنائیں گے۔وزیراعظم نے جاں بحق افراد کی مغفرت، اہل خانہ کے لئے صبر اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاکی۔