- Advertisement -
اسلام آباد۔17مئی (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہبازشریف کی ہدایت پر دنیا کی بلند ترین چوٹی مائونٹ ایورسٹ سر کرنے والی دوسری پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی کو ستارہ امتیاز دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیاگیا ہے۔
بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائلہ کیانی کو ستارہ امتیاز دینے کاباضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم آفس نے سیکرٹری کابینہ کو ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
- Advertisement -
وزیراعظم شہبازشریف نے قوم کا سرفخر سے بلند کرنے پر نائلہ کیانی کے لئے ستارہ امتیاز کے اعزاز کا اعلان کیا تھا ۔واضح رہے کہ ثمینہ بیگ پہلی خاتون پاکستانی تھیں جنہوں نے2013 میں مائونٹ ایورسٹ سرکی تھی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=363732
- Advertisement -