وزیراعظم عمران خان اسلام کے حقیقی سفیر اور پوری دنیا کے مسلمانوں کی آواز ہیں،وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب

44

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اسلام کے حقیقی سفیر اور پوری دنیا کے مسلمانوں کی آواز ہیں۔

وزیر مملکت نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے وزیر اعظم عمران خان کے موقف کی حمایت کی ہے جس میں روس کے صدر نے کہا کہ نبی کریمﷺ کی شان اقدس میں گستاخی اظہار رائے کی آزادی یا فن کا اظہار نہیں، ان کا یہ بیان عالم اسلام کے اس موقف کی تائید ہے کہ حضورﷺ کی حرمت و تقدس آفاقی ہے۔