بیجنگ ۔6فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان اتوار کو یہاں اہم ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں دونوں رہنمائوں کے درمیان عالمی معاملات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملاقات کے بعد پاکستان روانگی کے لئے ایئر پورٹ کی طرف روانہ ہو چکے ہیں