اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان آج(ہفتہ کو) میانوالی کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اورسنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ ساتھ عوامی اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔
وزیراعظم میڈیا آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اپنے دورہ میانوالی کے موقع پر وزیراعظم عمران خان مختلف عوامی و فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے جن میں پرانی مویشی منڈی میں سٹی پارک کا قیام، سرگودھا تا میانوالی دو رویہ سڑک کے پہلے مرحلے اور نمل لیک پر میاواکی فاریسٹ کا قیام شامل ہیں۔
اسی طرح وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ میانوالی کےموقع پر کالا باغ شکردرہ سڑک کی تعمیر، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میانوالی کی اپ گریڈیشن، پرائم منسٹر پیکج ٹو، ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکج،نمل جھیل کے ساتھ جنگل کےقیام اور بلکسرمیانوالی سڑک کی تعمیر کے منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے۔
مزید برآں وزیراعظم عمران خان نمل یونیورسٹی میانوالی کا دورہ کریں گے اور طلبا سے خطاب بھی کریں گے۔