وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر پیر کو گوادر پہنچ گئے

70

اسلام آباد۔5جولائی (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر پیر کو گوادر پہنچ گئے۔وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کو بلوچستان پر حکومت کی خصوصی توجہ کے ویژن کے تحت تاریخی جنوبی بلوچستان ترقیاتی پیکیج پر پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ اسکے علاوہ وزیراعظم گوادر فری زون، ایکسپو سینٹر اور ایگریکلچرل انڈسٹریل پارک کے ساتھ ساتھ تین فیکٹریوں کا افتتاح کریں گے۔

تقریب میں گوادر میں پانی اور بجلی کے مسائل کے حل کیلئے سولرائیزیشن اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کی معاہدوں پر دستخط بھی ہونگے۔ اس موقع پر وزیراعظم، غیر ملکی سفیروں، سرمایہ کاروں اور چینی ورکرز سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم اسکے بعد مقامی عمائدین، طلباء اور کاروباری شخصیات سے بھی خطاب کریں گے۔