وزیراعظم عمران خان جمہوریت اور آئین کے علمبردار ہیں،آئین شکن آئین کی بالادستی کی باتیں کر رہے ہیں، ڈاکٹر شہباز گل

69
مسلم لیگ (ق) نے عدم اعتماد میں وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے، ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جمہوریت اور آئین کے علمبردار ہیں، پاکستان کے مسائل کا حل کرپشن کے خاتمہ اور قانون کی حکمرانی میں مضمر ہے۔

اتوار کو بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ آئین شکن آئین کی بالادستی کی باتیں کر رہے ہیں، ماضی میں آئین کو توڑ موڑ کر اپنی کرپشن کی راہ ہموار کی جاتی رہی۔ انہوں نے کہا کہ جمہور کی بالادستی اصل میں آئین کی بالادستی ہے، وزیراعظم عمران خان جمہوریت اور آئین کے علمبردار ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل کرپشن کے خاتمے اور قانون کی حکمرانی میں مضمر ہے، آئینی بالادستی کے بھاشن دینے والے خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ آئین کی عزت دو نہیں ایک پاکستان کے نعرے میں ہے۔