وزیراعظم عمران خان سیاست دان نہیں لیڈر ہیں، اسدعمر

140

اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیرمنصوبہ بندی،ترقی وخصوصی اقدامات اسدعمرنے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان سیاست دان نہیں لیڈر ہیں۔

منگل کواپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاہے کہ آج عمران خان کا اسلامی کانفرنس میں خطاب ایک دفعہ پھر یاد دلاتا ہے کے وہ سیاست دان نہیں، لیڈر ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جس طرح عمران خان بیباکی اور دلائل کے ساتھ مسلمانوں کا مقدمہ دنیا کے سامنے لڑتے ہیں، اس کی آج کی دنیا میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔