وزیراعظم عمران خان کی ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے موقع پر عالمی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر مس کرسٹائن لارڈ سے ملاقات’

64
APP40-10 DUBAI: February 10 - Prime Minister Imran Khan meets Ms. Christine Lagarde, Managing Director of the International Monetary Fund (IMF) on the Sidelines of the World Government Summit. APP

اسلام آباد/ دبئی۔ 10 فروری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے موقع پر عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر مس کرسٹائن لاگارڈ سے سائیڈ لائن ملاقات کی۔وزارت خزانہ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعظم نے پاکستان کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ کے تعاون کو سراہا اور قومی تعمیر کے لئے اپنے وژن کا تبادلہ کیا۔ انہوں نے ڈھانچہ جاتی اور گورننس کے شعبوں میں اصلاحات اور ملک میں سماجی تحفظ کے استحکام کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر مس کرسٹین لاگارڈ سے ملاقات میں مکمل ہم آہنگی پائی گئی۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے اصلاحات کا عمل ناگزیر ہے، اصلاحات کے عمل سے کم آمدن والے طبقہ کو تحفظ ملے گا۔وزارت خزانہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے معاشی استحکام کیلئے حکومت پاکستان کی طرف سے اب تک اٹھائے گئے اقدامات کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا آئی ایم ایف پاکستان میں اقتصادی بحالی کی پائیداری میں تعاون جاری رکھے گا۔ دونوں اطراف نے عدم توازن کو کم کرنے اور پاکستان میں روزگار پیدا کرنے پر مبنی ترقی کی بنیاد رکھنے کے مقاصد کے لئے ترجیحات اورا صلاحات کی پالیسی پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ اس سلسلہ میں پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے مابین بات چیت کا عمل جاری رہے گا تاکہ پروگرام کی صورت میں معاہدے کو حتمی شکل دی جاسکے۔وزیر اعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حاکم شیخ راشد بن محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر اتوار کو متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ دورے پر ہیں اور انہوں نے سالانہ ساتویں عالمی ورلڈ گورنمنٹ سمٹ سے بھی خطاب کیا۔ قبل ازیںدبئی میں رائیل ائیرونگ ائیر پورٹ پہنچے پر ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہان نے وزیر اعظم عمران خان کاپر تپاک استقبال کیا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ،وزیرخزانہ اسد عمر ،وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی ، وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے آئی ایم کی طرف سے جاری بیان میں آئی ایم ایف کی سربراہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ اچھی اور تعمیری ملاقات ہوئی ہے، ملاقات کے دوران ہم نے حالیہ اقتصادی پیش رفتوں اور آئی ایم ایف معاون پروگرام پر جاری بات چیت کے تناظر میں پاکستان کے لئے امکانات پرتبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے۔میں نے اس بات کو بھی اجاگر کیا ہے کہ فیصلہ کن پالیسیوں اور ایک مضبوط اقتصادی اصلاحات کے پیکج سے پاکستان اپنی اقتصادی بحالی کے قابل ہو گا اورمضبوط اور مزید مجموعی ترقی کی بنیاد ملے گی۔ انہوں ننے مزید کہا کہ جیسا کہ نئی حکومت کے پالیسی ایجنڈا میںزور دیا گیا ہے ، غریب طبقات کا تحفظ اور اسلوب حکمرانی کے نظام کو مضبوط بنانا پائیدار انداز میں عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کی کلیدی ترجیحات ہیں۔