وزیراعظم عمران خان سے اوپن فورم کے صدر ڈاکٹر نوید شیروانی کی وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین اور چیئرمین ایس ٹی زیڈ اے عامر ہاشمی کے ہمراہ ملاقات

90

اسلام آباد۔4جنوری (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان سے اوپن فورم کے صدر ڈاکٹر نوید شیروانی نے وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین اور چیئرمین ایس ٹی زیڈ اے عامر ہاشمی کے ہمراہ ملاقات کی۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملک کی بہترین ٹیک یونیورسٹیوں کے اشتراک سے سیمی کنڈکٹر اور ہائی ٹیک انڈسٹریز کی ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ان صنعتوں کی ترقی کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں تاکہ ٹیکنالوجی کے علم سے آراستہ نوجوانوں کے لئے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کئے جا سکیں۔