وزیراعظم عمران خان سے داﺅدی بوہرہ برادری کے وفد کی ملاقات

93
APP83-15 ISLAMABAD: November 15 - Delegation of Dawoodi Bohra community led by Shaikh Kumail Shaikh Yunus calls on Prime Minister Imran Khan at PM Office. APP

اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے داﺅدی بوہرہ برادری کے وفد نے شیخ کومیل شیخ یونس کی قیادت میں جمعرات کو یہاں ملاقات کی اور بوہرہ کمیونٹی کی طرف سے تین کروڑ روپے کا چیک چیف جسٹس و وزیراعظم پاکستان ڈیم فنڈ کے لئے وزیراعظم کو پیش کیا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری اور وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرز علی زیدی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ وفد نے وزیراعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وفد نے وزیراعظم کو سیف الدین انٹرنیشنل یونیورسٹی کراچی کے دورہ کی دعوت دی۔ وزیراعظم نے بوہرہ کمیونٹی کے پرامن کردار بالخصوص سماجی شعبہ کیلئے خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بوہرہ برادری کی فلاحی سرگرمیوں اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔