وزیراعظم عمران خان سے سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق کی ملاقات

109

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان سے سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق نے جمعہ کو ملاقات کی۔وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حکومت کے فلیگ شپ پروگرام قومی صحت کارڈ کی عوامی پذیرائی بھی زیر بحث آئی۔

اعجاز الحق نے عوام کو معیاری صحت کی سہولتیں فراہم کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے وزیر اعظم سے درخواست کی کہ وہ متعلقہ حکام کو بہاولنگر کی صنعتی ترقی کے لیے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کریں۔وزیراعظم نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام ممکن اقدامات کرنے کی یقینی دہانی کرائی۔ملاقات میں سردار عبدالسمیع بھی موجود تھے