وزیراعظم عمران خان سے وزرا پرویز خٹک اور ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ن کی الگ الگ ملاقات

59
وزیرِ اعظم عمران خان سے رکنِ قومی اسمبلی احمد حسین دیہڑ کی ملاقات

اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک اور وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے جمعرات کو یہاں الگ الگ ملاقات کی۔

وزیر اعظم کے میڈیا آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے ملاقات کی جس میں پاکستان کی نئی سپورٹس پالیسی کے چیدہ نکات پر تفصیلی گفتگو کی گئی، اسکے علاوہ کلب لیول سپورٹس کو بحال کرنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات، فیفا سے متعلق معاملات اور پاکستان میں فٹبال کو بین الاقوامی معیار پر لانے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے اتحاد پر بھی گفتگو کی گئی ،

دریں اثنا وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ دفاع پرویز خٹک کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔