
دوحہ ۔ 22 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین قطر چیمبر شیخ خلیفہ بن جاسم بن محمد الثانی نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ”این بی کے“ گروپ کے شیخ نواف بن نصر بن خالد الثانی نے بھی وزیراعظم سے الگ ملاقات کی۔