بیجنگ ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان سے چین کے میٹلرجیکل گروپ کارپوریشن کے چیئرمین گائو وین کنگ نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسروبختیار، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، وزیراعظم مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر اور سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین سید زبیر حیدر گیلانی بھی موجود تھے۔ چائنہ میٹلرجیکل گروپ چین میں لوہے اور سٹیل انڈسٹری کا پرانا اور اس شعبے میں نمایاں گروپ کے طور پر کام کررہا ہے۔