وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیر یاﺅ جنگ کی ملاقات

75

اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے چین کے ساتھ تعاون پر مبنی سدا بہار تزویراتی شراکت داری کو مزید تقویت دینے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ پاک۔چین اقتصادی راہداری کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ چینی سفیر نے وزیراعظم کو ان کی آئندہ سالگرہ پر صدر شی جن پنگ کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ چینی صدر کے پیغام میں پاکستان اور چین کے درمیان روایتی دوستی کو چٹان کی طرح مضبوط قرار دیتے ہوئے نئے دور میں مشترکہ مستقبل کی حامل قریبی پاک۔چین برادری کو مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے چینی صدر کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی تکمیل کیلئے پاکستان کے عزم کو بھی دہرایا جو پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں بہت زیادہ معاون ہے۔