وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات

85
وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو وفاقی وزیر منصوبہ بند ی و ترقی اسد عمر کے ساتھ مل کر سندھ میں جاری تمام ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ ہدایت انہوں نے بدھ کو گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کے دوران دی۔ ملاقات میں سندھ کی ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کو سندھ کی صوبائی حکومت کی 3 سالہ کارکردگی پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کے ساتھ مل کر صوبے میں جاری تمام ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔