وزیراعظم عمران خان شمالی وزیرستان پہنچ گئے

156

اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان پیر کو میرانشاہ، شمالی وزیر ستان پہنچ گئے۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی طرف سے جاری ٹویٹ کے مطابق وزیراعظم کو سکیورٹی کی صورتحال، جاری استحکام آپریشنز، بے گھر افراد کی بحالی اور سماجی و اقتصادی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی جا رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان بعدازاں غلام خان ٹرمینل کا بھی دورہ کریں گے اور سرحد پر باڑ لگانے کے عمل کا بھی معائنہ کریں گے ۔ وہ میران شاہ میں مقامی عمائدین کے جرگے سے خطاب بھی کریں گے۔