وزیراعظم عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کے 19 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے کرغزستان روانہ

112

اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کے 19ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے کرغزستان روانہ ہوگئے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار بھی ان کے ہمراہ ہیں۔شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کا 19واں اجلاس کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں ہورہا ہے۔ کرغزستان کے دورہ پر روانگی سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان سربراہی اجلاس کے دو سیشنز سے خطاب کریں گے، جن میں چین ، روس اور بھارت سمیت دیگر ممالک کے رہنماءبھی شرکت کریں گے۔