وزیراعظم عمران خان صحت کارڈز کی تقسیم کی تقریب میں شرکت کے لئے راجن پور پہنچ گئے

88

راجن پور ۔ 22 فروری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان مستحق افراد میں صحت کارڈز کی تقسیم کی تقریب میں شرکت کے لئے جمعہ کو راجن پور پہنچ گئے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر صحت عامر محمود کیانی، وزیر مملکت ہائوسنگ محمد شبیر علی، معاونین خصوصی نعیم الحق، افتخار درانی اور ندیم افضل گوندل بھی ان کے ہمراہ ہیں۔