نیویارک/ اسلام آباد ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان مشن کشمیر پر نیویارک پہنچے ہیں۔ ہفتہ کو نیویارک پہنچنے پر اپنے ایک بیان میں معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم امریکہ میں اپنے قیام کے دوران عالمی رہنماﺅں کو کشمیر ایشو پر اعتماد میں لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کے سامنے تاریخی ساز ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔