وزیراعظم عمران خان ملکی معیشت کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہیں، یو اے ای کی طرف سے وزٹ ویزوں کے اجراءکی معطلی کو دیکھ رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات

69
پاکستان سائنس ایکسپو سے بین الاقوامی سطح پر ملک کا مثبت پیغام جائے گا، نمائش اداروں ا ور تنظیموں کو اپنی کامیابیاں پیش کرنے کا پلیٹ فارم فراہم کرے گی،وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملکی معیشت کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہیں، یو اے ای کی طرف سے وزٹ ویزوں کے اجراءکی معطلی کو دیکھ رہے ہیں، ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات حکومت کی ترجیح ہے، وزیراعظم عمران خان کو دنیا بھر میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، اپوزیشن میں لانگ مارچ کی اخلاقی قوت نہیں ہے۔ جمعرات کو نجی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عرب ممالک کے ساتھ ہمارا مضبوط تعلق رہا ہے، تعلقات میں فاصلے نہیں آنے چاہئیں، یو اے ای کی طرف سے وزٹ ویزوں کے اجراءکی معطلی کو دیکھ رہے ہیں، عرب ممالک میں کافی تعداد میں پاکستانی کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر کیا، اسلامو فوبیا پر بھی وزیراعظم عمران خان نے دنیا کے سامنے اپنا موقف پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل اپوزیشن جماعتوں کے اندر اتفاق نہیں ہے، اپوزیشن نے دو ماہ میں دو میثاق بدل دیئے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کچھ لوگوں کے ذاتی مفادات کے لئے بنی ہے اور اس کے پاس قوم کے لئے کچھ بھی نہیں ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن قانون کی بالادستی پر عمل نہیں کر رہی، نواز شریف کی جائیدادوں پر عالمی اداروں نے ڈاکیومنٹری بنائی۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے مانسہرہ جلسے میں ایک بار پھر اداروں پر حملے کئے۔ سینٹر شبلی فراز نے کہا کہ نواز شریف سنجیدہ کیسز میں اشتہاری مجرم ہیں، (ن) لیگی قیادت نے کرپشن کی اور انہوں نے ملک سے باہر اپنی جائیدادیں بنائیں۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں تمام ممالک کے ساتھ ذاتی تعلقات بنائے، اقتدار سے باہر ہوتے ہوئے اپوزیشن والوں کو جمہوریت یاد آ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت 20 ارب ڈالر کا خسارہ چھوڑ کر گئی تھی۔