اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 2 سال میں اب تک غریب عوام کے 2344 ارب روپے اپنی حکمت عملی اور کوشش سے بچائے ہیں۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ رقم پاکستان کے تین سال کے ڈویلپمنٹ بجٹ سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریکوڈک 7 ارب ڈالریعنی1100 ارب روپے، کارکے 1.5 ارب ڈالر 240 ارب روپے بچائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جی آئی ڈی سی سے 400ارب روپے اور آئی پی پی سے 604ارب روپے بچائے ہیں۔