وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے لاپتہ افراد کی 3 رکنی کمیٹی سے ملاقات کی

82
وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے لاپتہ افراد کی 3 رکنی کمیٹی سے ملاقات کی
وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے لاپتہ افراد کی 3 رکنی کمیٹی سے ملاقات کی

اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہےکہ وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے لاپتہ افراد کی 3 رکنی کمیٹی سے ملاقات کی ہے۔اپنےایک ٹویٹ میں ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ یہ کمیٹی گزشتہ ماہ دھرنا دینےوالے 13 خاندانوں کی نمائندگی کر رہی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اس موقع پر اپنے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو ٹاسک دیا کہ وہ فوری طور پران لاپتہ افراد کی درست صورتحال معلوم کریں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کمیٹی کو پیش رفت سے آگاہ کیا جاتا رہے گا۔