وزیراعظم عمران خان نے نظام انصاف میں اصلاحات کا اجرا کرتے ہوئے ایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے، سینیٹر شبلی فراز

69
وزیراعظم عمران خان نے نظام انصاف میں اصلاحات کا اجرا کرتے ہوئے ایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے، سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نظام انصاف میں اصلاحات کا اجرا کرتے ہوئے ایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے۔

جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے قانونی اصلاحاتی پیکج کا اجرا کرتے ہوئے فوجداری نظام انصاف میں تبدیلی کا آغاز کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پر عملدرآمد کے نتیجہ میں قانون کی حکمرانی کے حوالہ سے پاکستان کی پوزیشن 140 سے ان سر فہرست ممالک میں آ جائے گی جہاں قانون کی حکمرانی ہوتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالہ سے وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر ڈاکٹر فروغ نسیم نے انتھک محنت کی ہے۔