وزیر اعظم عمران خان نے نگران وزیر اعظم کے لئے جسٹس( ر )گلزار احمد خان کا نام تجویز کردیا

124

اسلام آباد۔4اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے نگران وزیر اعظم کے لئے سابق چیف جسٹس (ر) گلزار احمد خان کا نام تجویز کردیا۔وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نے صدر مملکت کی جانب سے پیر کو لکھے گئے خط پر آئین کے آرٹیکل 224 ون اے کے تحت سابق چیف جسٹس ( ر )گلزار احمد خان کا نام بطور نگران وزیر اعظم تجویزکیا ہے۔