اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو ہدایت کی ہے کہ بڑھتی ہوئی سردی کے پیش نظر فٹ پاتھ پر سونے والوں کے لئے ٹینٹ لگائے جائیں اور ان کو کھانا پینا بھی فراہم کیا جائے تا وقتیکہ پناہ گاہ کی تعمیر مکمل نہیں ہو جاتی۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ اس مقصد کے لئے کراچی اور پشاور میں بھی مقامات کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔