وزیراعظم عمران خان نے ”ٹیکنالوجی کی حامل علمی معیشت” کے بارے میں ٹاسک فورس کی تشکیل کی اصولی منظوری دیدی

61

اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے ”ٹیکنالوجی کی حامل علمی معیشت” کے بارے میں ٹاسک فورس کی تشکیل کی اصولی منظوری دیدی ہے۔ یہ ٹاسک فورس طاقتور علمی معیشت کی تشکیل کیلئے قومی ترجیحات کے تسلسل سے جائزے اور مقررہ مدت کے ساتھ حکمت ہائے عملی اور لائحہ ہائے عمل وضع کرنے کیلئے باقاعدگی کے ساتھ نگرانی کا عمل انجام دینے کیلئے قائم کی جا رہی ہے۔ ٹاسک فورس میں ممتاز سائنسدان/انجینئرز، نجی شعبہ، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے نمائندگان شامل ہونگے۔ اس بارے میں فیصلہ وزیراعظم کی منگل کو ڈاکٹر عطاء الرحمن سے وزیراعظم آفس میں ہونے والی ملاقات میں کے دوران کیا گیا۔