اسلام آباد ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان ریلوے کے اعجاز احمد کو چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کر دیا گیا ہے۔ ان کی تقرری 15 ستمبر 2019ءسے فانذ العمل ہو گی۔ وزارت ریلوے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم خان کی منظوری کے بعد پاکستان کے ریلوے کے شعبہ مکینیکل انجینئرنگ کے گریڈ 21 کے آفیسر جو کہ جنرل منیجر مکینیکل کی خدمات انجام دے رہے تھے انہیں تبدیل کر کے گریڈ 22 کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے پر تقرری کر دی گئی ہے۔