پشاور۔16دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے پختونخوا ہائوسنگ اتھارٹی کے زیر انتظام جلوزئی ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کردیاوزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس سے ہاؤسنگ انڈسٹری کو ترقی ملے گے اور عوام کو روزگار کے موقع بھی ملیں گے جلوزئی ہائوسنگ اسکیم 8ہزار نو پانچ کنال اراضی پر محیط ہے جس میں اٹھ ہزار 634پلانٹ عوام کے حوالے کردیے گئے ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے بدھ کے روز مختصر دورے پر بذریعہ ہلی کاپٹر نوشہرہ پہنچے ان کے ہمراہ وزیراعلیٰ محمود خان ،گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان بھی موجود تھے جلوزئی پہنچنے پر وزیر دفاع پرویز خان خٹک،صوبائی وزیر ہائوسنگ ڈاکٹر امجد علی خان ،چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز ،ائی جی ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری شکیل قادر ،ڈی آئی جی مردان رینج شیراکبر خان،ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضااوزگن،ڈی پی او نوشہرہ نجم الحسنین ،ڈی جی ہائوسنگ محمد عمران وزیر نے ان کا جلوزئی پہنچنے پر وزیر اعظم عمران خان کا استقبال کیا وزیر اعظم عمران خان نے فیتہ کاٹ کر جلوزئی ہاسنگ اسکیم کا باقاعدہ افتتاح کیااس موقع پر وزیر اعظم عمران نے کہا کہ کوشش کریں کی زرعی زمینوں پر ہائوسنگ اسکیمیں نہ بنائیں بنجر زمینوں اور غیر اباد زمینوں پر ہاسنگ اسکیمیں بنائی جائی۔ انہوں نے جلوزئی ہاسنگ اسکیم پر ترقیاتی کام جلد مکمل کرنے پر وزیر اعلی محمود خان اور صوبائی محکمہ ہائوسنگ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی کے بے گھر لوگوں کو چھت فراہم کرنے کے لیے کم لاگت پر گھر فراہم کیے جائیں اور بنکوں کے ذریعے بے گھر اور غریب لوگوں کو اسان اقساط پر قرضے فراہم کیے جائیں انہوں نے کہاکہ اس سے ہاسنگ انڈسٹری کوترقی ملیں گی اور عوام کو روزگار کے مواقع بھی ملیں گے اس سے قبل ایڈیشنل چیف سیکرٹری شکیل قادر نے وزیر اعظم عمران خان کو جلوزئی ہائوسنگ اسکیم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی انہوں نے کہا کہ ہاوسنگ اتھارٹی کے زیر انتظام نوشہرہ کے علاقے جلوزئی میں 8 ہزار 9 سو 5 کنال اراضی حاصل کی گئی جس پر 8 ہزار 6 سو 34 پلاٹس بنائیں گئے ہیں مالکان کے حوالے کردیے گئے شکیل قادر نے کہا کہ جلوزئی ہاوسنگ اسکیم میں ترقیاتی کام سو فیصد مکمل ہوچکے ہیں جس میں 76 کلومیٹر روڈز نیٹ ورک تعمیر ہوچکا ہے ،19 مساجد کے لیے زمین مختص کی گئی ہے جس پر کام جاری ہے اسی طرح دوبڑے پارک ، 29 چھوٹے پارکس تعمیر کے اخری مراحل میں ہے جبکہ ایک ہسپتال ، ایک ڈگری کالج، متعدد ڈسپنسریز ،ایک ایک لاکھ گیلن کے ساتھ واٹر ٹینکس تعمیر ہوچکے ہیں بجلی اور گیس کے لیے رقم جمع ہوگئی ہیں جس پر بہت جلد کام شروع ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ جلوزئی ہائوسنگ اسکیم کے الگ گریڈ اسٹیشن کا قیام عمل میں لایا جائیں گا جبکہ تمام جدید سہولیات اس ہائوسنگ اسکیم میں عوام کو میسر ہوگی یہ صوبے کا پہلا ماڈل ہائوسنگ اسکیم ہے جو جدید طرز پر تیار کیا گیا ہے وزیر اعظم عمران مختصر دورے کے بعد بذریعہ ہیلی کاپٹر وزیر دفاع پرویز خان خٹک کے ہمراہ اسلام اباد روانہ ہوگئے جبکہ گورنر شاہ فرمان ،اور دیگر اعلی حکام بذریعہ روڈ پشاور روانہ ہوگئے۔