وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق اوگرا تجویز کو مسترد کر دیا‎

49
حضور نبی کریمﷺ نے ریاست مدینہ کے قیام کے ذریعے انسانی تاریخ کی عظیم ترین تہذیب کی بنیاد رکھی ،ریاست کے لیے رہنما اصول وضع کیے، وزیراعظم عمران خان کا مضمون

اسلام آباد۔17مئی (اے پی پی):‏وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق اوگرا تجویز کو مسترد کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو 31 مئی تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فنانس ڈویژن سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان بین الااقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام پر نہیں ڈالنا چاہتے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کے ضمن میں حکومت ریونیو میں 2.77 ارب روپے کا نقصان برداشت کرے گی۔ 18 مئی سے پٹرول کی قیمت 108.56 روپے/لٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 110.76 روپے/لٹر، مٹی کے تیل کی قیمت 80 روپے /لٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 77.65 روپے / لٹر برقرار رہے گی۔