نوشہرہ۔21اپریل (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کم آمدنی والے افراد کے لئے جلوزئی ہائوسنگ سکیم کاسنگ بنیاد رکھ دیاہے۔ بدھ کو وزیراعظم نے نوشہرہ کا دورہ کیا ۔اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان ، وزیراعلیٰ محمود خان اور وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید بھی موجود تھے۔
وزیراعظم کو منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ منصوبے کے تحت کم آمدنی والے افراد کے لئے 1320 اپارٹمنٹس 18 ماہ کی قلیل مدت میں تعمیر کئے جائیں گے اور قرعہ اندازی کے ذریعے ان کی چابیاں تقسیم کی جائیں گی۔ وزیراعظم نے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے سے قبل کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت پودا بھی لگایا ۔