وزیراعظم عمران خان کا عظیم عوامی ہال آمد پر چینی وزیراعظم لی کی کیانگ نے پرتپاک استقبال کیا

116

بیجنگ ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کا عظیم عوامی ہال آمد پر چین کے وزیراعظم لی کی کیانگ نے پرتپاک استقبال کیا۔ منگل کو وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب عظیم عوامی ہال میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر دونوں وزرائے اعظم نے پرتپاک مصافحہ کیا اور بعد ازاں پاکستان کے وفد کا چین کے وزیراعظم کے ساتھ تعارف کرایا گیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے ترانے بھی بجائے گئے اور چین کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم کو سلامی پیش کی اور وزیراعظم عمران خان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔