وزیراعظم عمران خان کا مادرملت فاطمہ جناح کو خراج عقیدت

54
‏کربلامیں حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے پیروکاروں نےحق وباطل کےمابین فرق اہلِ عالم پر واضح کرنےکیلئے تعداد میں خود سےکہیں بڑےدشمن سےٹکراتےہوئےجانوں کےنذرانےپیش کئے

اسلام آباد۔9جولائی (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے مادرملت فاطمہ جناح کو ایک مضبوط اور آہنی ارادوں کی حامل شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی آخری سانس تک اپنے بھائی بانی پاکستان قائداعظم محمد جناح کی طاقت بنی رہیں ۔

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے مادر ملت فاطمہ جناح کو یاد کرتے ہوئے کہاکہ وہ ایک مضبوط اور آہنی ارادوں کی مالک خاتون تھیں ، وہ اپنے بھائی قائداعظم کے لئے اپنی آخری سانس تک طاقت کا ذریعہ بنی رہیں ، وہ جناح کے پاکستان کے نظریئے کے لئے ضعیف العمری اور آمریت کے وقت بھی دلیرانہ جدوجہد پر قائم رہیں۔