اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعظم نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحومہ کی مغفرت کرے اور درجات بلند فرمائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے ساتھ ہیں، اللہ انہیں صبر جمیل عطا فرمائے۔