وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ پیغام

108

اسلام آباد ۔ 16 جون (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شکست کا خوف منفی اور دفاعی حکمت عملی کا سبب بنتا ہے اور اس صورتحال میں مخالف ٹیم کی غلطیوں سے استفادہ نہیں کیا جا سکتا، دونوں ٹیمیں شدید ذہنی دباﺅ میں میدان میں اتریں گی اور اعصاب کی مضبوطی آج کے میچ کے نتیجے کا تعین کرے گی، سرفراز جیسا بہادر کپتان پاکستان کی خوش قسمتی ہے اور آج کے میچ میں بھی ہم اس سے بہترین کارکردگی کی توقع کریں گے، میچ میں فتح کیلئے جاریحانہ حکمت عملی کے تحت سپیشلسٹ بلے بازوں اور باﺅلرز کے ساتھ میدان میں اترنا چاہئے۔ اتوار کوسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ جب میں نے کھیل کا آغاز کیا تو میں سمجھتا تھا کہ کامیابی میں 70 فیصد ٹیلنٹ اور30 فیصد ذہن شامل ہوتا ہے لیکن جب میں نے کھیلنا ختم کیا تو میں نے محسوس کیا کہ کامیابی میں دونوں کا تناسب پچاس پچاس ہوتا ہے۔