وزیراعظم عمران خان کشمیر کے مسئلہ کو اجاگر کرنے کیلئے بھرپور کوشاں ہیں، وزیر مملکت زرتاج گل

54
پاکستان تحریک انصاف احتساب کے نظریئے پر حکومت میں آئی ہے، احتساب سب کے لئے یکساں ہو گا، وزیراعظم عمران خان مافیاز کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے،زرتاج گل وزیر
پاکستان تحریک انصاف احتساب کے نظریئے پر حکومت میں آئی ہے، احتساب سب کے لئے یکساں ہو گا، وزیراعظم عمران خان مافیاز کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے،زرتاج گل وزیر

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی)وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کشمیر کے مسئلہ کو اجاگر کرنے کیلئے بھرپور کوشاں ہیں، کشمیریوں کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ اپنی جدوجہد میں اکیلے نہیں ہیں، کشمیر بنے گا پاکستان ہر پاکستان کے خون میں شامل ہے۔ وہ جمعرات کو یہاں مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور مواصلاتی پابندیوں کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف لگائے گئے احتجاجی کیمپ سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 53 روز گزر چکے ہیں، فاشست مودی نے ظلم نے انتہاءکر رکھی ہے، بچوں سے تعلیم کا حق چھین لیا گیا ہے، اگر اب بھی دنیا کشمیریوں کیلئے آواز نہیں اٹھائے گی تو پھر یہ سمجھا جائے گا کہ وہ دورہ حاضر کے ایک اور ہٹلر کی حمایت کر رہی ہے، کشمیر میں شہید ہونے والوں کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر دفن کیا جاتا ہے، کشمیریوں کا حق ہم ابھی تک ادا نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہر پاکستانی کشمیریوں کیلئے آواز اٹھا رہا ہے، کشمیریوں کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ اکیلے نہیں ہیں، بھارت نے ہماری شہ رگ پر حملہ کیا ہے جسے ہم برداشت نہیں کر سکتے۔