وزیراعظم عمران خان کل ای پاسپورٹ کا اجراء کریں گے، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

110

اسلام آباد۔29مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل بدھ کو ای پاسپورٹ کا اجراء کریں گے۔

منگل کو وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ نئے بائیو میٹرک پاسپورٹ میں الیکٹرانک چپ استعمال کی جائے گی، ای پاسپورٹ میں جدید ترین 29 نئے سکیورٹی فیچرز شامل کئےگئے ہیں۔

ای پاسپورٹ 2004 کے بعد پاکستانی سفری دستاویز کی سب سے بڑی اپ گریڈیشن ہے۔انہوں نے کہا کہ ای پاسپورٹ سے دنیا بھر کے ائیر پورٹس پر ای گیٹ کی سہولت سے استفادہ کیا جاسکے گا، ابتدائی طور پر ای پاسپورٹ کی سہولت سفارتی اور سرکاری پاسپورٹس کے لئے ہوگی۔