اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ پیر کو یہاں اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغان کرکٹ ٹیم نے اپنی انٹرنیشنل کرکٹ کے مختصر وقت میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔